آئی بی ڈپلومہ پروگرام کے نتائج کا اعلان‘ 264پاکستانی طلبہ بھی شامل
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان سمیت دنیا بھر کے ایک لاکھ 73ہزار878طلبا نے آئی بی کے امتحانی سیشن برائے 2022 کے ڈپلومہ پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے، کامیاب ہونے والوں میں 264پاکستانی طلبہ بھی شامل ہیں۔پاکستان میں، جن طلبا نے مئی 2022کے سیشن میں حصہ لیا تھا، وہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین کی مسابقتی کمیٹی برائے انٹرنیشنل بکلوریٹ کے تحت اپ ڈیٹ کردہ فارمولے کے مطابق پوائنٹس کے اہل قرار دیے گئے ہیں۔