بھارت:بے روزگاری سے تنگ خاندان نے خودکشی کرلی
نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں بے روزگاری سے تنگ ایک خاندان نے خودکشی کرلی ، جائے وقوعہ سے خود کشی سے قبل لکھی گئی ایک تحریر بھی برآمد ہوئی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ خودکشی کی، تینوں نے پھانسی لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ صبح چھوٹے بیٹے نے جب والدین اور بہن کی نعشوں کو کمرے میں لٹکتا دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے اور وہ اپنی خالہ کو بتانے چلا گیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔