• news

 ایران  میںبرطانوی  ایلچی سمیت کئی غیر ملکی جاسوسی کے الزام میں گرفتار 

دبئی(اے پی پی)ایران کے پاسداران انقلاب نے  تہران میں برطانیہ کے دوسرے سینئر ترین ایلچی سمیت متعدد غیر ملکیوں کو جاسوسی کی مبینہ کارروائیوں کے الزام میں زیر حراست لے لیا ،ان پر ممنوعہ علاقوں کی مٹی کے نمونے لینے کا الزام ہے۔رائٹرز نے ایرانی ٹی وی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ برطانیہ کے سینئر ایلچی اور کئی دوسرے غیر ملکی شہری ملک کے وسطی صحرا میں اس مقام پر زمین سے مٹی کے نمونے لے رہے تھ جہاں پاسداران انقلاب  کی   ایرو سپیس میزائل کی مشقیں  کی جارہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن