• news

 یمن کے متحارب دھڑے عید الاضحی پر   جنگ بندی  جاری رکھنے پر متفق 

عدن (اے پی پی)یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی  مندوب ہانس گرنڈ برگ نے اعلان کیا  ہے کہ یمن کے متحارب دھڑے عید الاضحی پر  جنگ بندی  جاری رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے عالمی ادارے کے خصوصی مندوب کے اعلان کے حوالے سے بتایا کہ یمن کے متحارب دھڑے  اندرون و بیرون ملک ہرقسم کی جنگ بندی  کو جاری رکھنے کے لیے رضامند ہوگئے ہیں، متحارب فریقوں نے  یہ رضامندی  ہانس گرنڈ برگ کے فوجی مشیر انتھونی ہیورڈ کے زیر اہتمام اردن کے دارالحکومت عمان میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کیا۔انہوں نیفریقین نے عوامی  اور میڈیا میں بیان بازی کو معتدل کرنے اور شہریوں کی حفاظت، بہبود اور تحفظ کا خیال رکھنے پر اتفاق کیا۔  مندوب نے اقوام متحدہ کی جانب سے یمنی متحارب فریقوں کو تکنیکی مدد فراہم کرنے، صلاحیت سازی اور فیصلہ سازی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آمادگی کی  بھی تصدیق کی۔

ای پیپر-دی نیشن