• news

پنجاب حکومت کا سرکاری گندم ‘آٹا کی سمگلنگ روکنے کے لیے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ 


لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری گندم ‘آٹا کی سمگلنگ روکنے کے لیے رینجرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری فوڈ پنجاب نادر چٹھہ کی سربراہی میں گندم اور آٹا کی سمگلنگ روکنے کیلئے قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شریک کور ہیڈ کوارٹر کے نمائندہ کرنل فیصل نے تجویز پیش کی کمیٹی میں ’’آئی بی‘‘ اور’’ایم آئی‘‘ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے مدد مل سکے۔ کمیٹی شرکا نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن