• news

 مریم نواز 11 سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کریں گی


اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا پنجاب کے اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں مریم نواز کے خطابات کا شیڈول جاری کیا، مریم نواز 11جولائی سے 15جولائی تک مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کریں گی۔ 11جولائی کو ساہیوال‘ 12  جھنگ، 13 کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی جبکہ 14جولائی کو خوشاب اور راولپنڈی‘ 15جولائی کو لاہور اور ملتان کا دورہ کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن