• news

30اشیاء کی قیمتوں میں اضا فہ ، مہنگائی کی شرح 33.66فیصد تک جا پہنچی 


اسلام آباد (آئی این پی) حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام ہے، مہنگائی کی شرح میں مزید 1.32 فی صد اضافہ ہو گیا۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33.66فیصد  تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30  اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے میں 5 اشیاء سستی، جبکہ 16  اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پیٹرول 6.36 فیصد اور ڈیزل 5.06 فیصد، ایل پی جی 2 اعشاریہ 33 فیصد، گھی کا اڑھائی کلو ڈبہ 1.64 فیصد اور آلو 2.57 فیصد مہنگے ہوئے۔ لہسن کی قیمت میں 5.06 فی صد اضافہ ہوا۔ انڈے، آٹا، دال چنا، دال مسور بھی مہنگی ہو گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق دہی، چاول، چینی اور دودھ کی قیمتیں بھی بڑھیں، جبکہ  دوسری طرف ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن