داتا دربار کے قریب بہن بھائی قتل، بہنوئی پر واردات کا شبہ
لاہور(وقائع نگار)داتا دربار کی حدود میں بہن بھائی کو قتل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق طالب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔اہل خانہ نے بہنوئی سفیان پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں بہن بھائی کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول طالب کو گزشتہ رات گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کے اہلخانہ نے بہنوئی سفیان اور بہن زینب پر قتل کا شبہ کیا تھا۔ مقتول دونوں میان بیوی کو نشیسے منع کرتا تھا۔پولیس کے مطابق گھر کی مکمل تلاشی کے بعد بالائی منزل کے کمرے سے زینب کی لاش بھی مل گئی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نیبھائی بہن کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر مقتولین کے بھائی ذوالفقار کی مدعیت میں بہنوئی مقتولہ کے شوہر سفیان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیامقتولین کے بھائی ذوالفقارکے مطابق مقتولہ زینب کا خاوندسفیان جو رکشہ چلاتا ہے نشئی ہے اوراس نے مقتولہ کو بھی نشے پر لگا دیا تھا اور اسی نے میرے دونوں بہن بھائیوں کو پھندا دے کر قتل کیا ہے۔جس پر داتا دربار پولیس نے سفیان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق سفیان کا اکثر مقتولین سے جھگڑا رہتا ہے اسی وجہ سے اس نے اپنی بیوی اورسالے کو قتل کیا ہے تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔