• news

اسول جج بہاولپور کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پھر رات کو کھل گئی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست سننے کیلئے ایک بار پھر رات کو عدالت کھول دی۔ عدالت نے سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت دس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ سیشن جج بہاولپور نے اپنے ہی سول جج اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ سول جج ملک فاروق اور اس کی اہلیہ حفاظتی ضمانت لینے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ سول جج ملک فاروق نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ گرفتاری کا خدشہ ہے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

ای پیپر-دی نیشن