• news

سا بق حکومت نے سر دیوں کیلئے گیس کا بندوبس نہیں کیا ، قیمتیں کا بینہ کی منظوری سے بڑ ھیں گی


اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سردیوں میں ایس این جی پی ایل کے سسٹم پر تقریباً 40 فیصد گیس کی کمی کا سامنا ہوگا کیونکہ سابق حکومت نے آئندہ سردیوں کیلئے کو ئی بندوبست نہیں کیا جبکہ اس وقت حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے ٹینڈروں کیلئے کسی نے بھی دلچسپی ہی نہیں لی کیونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں درآمدی گیس کی قیمتیں 40ڈالر سے بھی اوپر ہیں، گزشتہ روز پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں اس وقت نہیں بڑھیں گی جب تک وفاقی کابینہ ان کی منظوری نہ دیتی، اور وفاقی کابینہ میں پیش کی جانے والی تجاویز میں گیس کے 100میں سے 50صارفین کیلئے قیمتیں یا تو نہیں بڑھیں گی۔ گزشتہ روز ای سی سی کی طرف سے منظور کی جانے والی گیس کی قیمت کے بارے میں وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ اوگرا کی یہ تجاویز گزشتہ نومبر سے وزارت پٹرولیم میں پڑی ہوئی تھیں اور پی ٹی آئی کی حکومت نے اسے منظور نہیں کیا تھا اور اب حکومت نے جو گیس کی قیمتیں بڑھائی ہیں وہ عمران حکومت کی طرف آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کے تحت بڑھائی گئی ہیں کہ اوگرا کی طرف سے تجویز کردہ گیس کی قیمتوں کو 40 دن کے اندر وفاقی حکومت منظور نہیں کرتی تو وہ ازخود لاگو ہو جائیں گی۔ وزیر مملکت مصدق ملک نے مزید کہا کہ ای سی سی کی گیس کیلئے منظور کردہ قیمتیں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش ہوں گی اگر کابینہ نے منظور کر لیں تو پھر بڑھیں گی لیکن اس میں بھی غریب کیلئے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اگر شاہد خاقان عباسی کی طرف سے طویل المدت معاہدہ نہیں کیے ہوتے تو سردیوں میں گیس کے چولہے جلتے ہی نہیں۔ لیکن سردیوں میں گیس کی فراہمی کیلئے کوشش کررہے ہیں اگر مہنگی گیس بھی ملے تو اس کیلئے بھی کوشش کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن