• news

انسداد ڈینگی میں غیر تسلی بخش کا ر کردگی پر 4اضلاع کی انتظامیہکو وارننگ


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ  حمزہ شہباز شریف  نے صوبے میں انسداد ڈینگی مہم  کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور غیرتسلی بخش کارکردگی پر چار اضلاع کے انتظامی افسروں کو وارننگ جاری کردی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مون سون کی  بارشوں کے ساتھ ڈینگی کے خطرے نے سر اٹھا لیا۔ وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں  انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا گیا۔ اور کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر چار انتظامی افسروں کو وارننگ جاری کردی۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے انسداد ڈینگی مہم سے متعلقہ تمام محکموں کو خامیاں دور کرنے اور بھرپور کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداد ڈینگی کے لیے یونین کونسل سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں بنانے کا بھی حکم دیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ  غیر تسلی بخش کارکردگی پر ذمہ دار افسروں کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرز ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کے لئے خود فیلڈ میں نکلیں اور ہر ضلع میں ہیلتھ افسر کو بھی مہم کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ وزٹ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن