عمران کو مجھ سے ذاتی عنا د تھا، مر ضی کی قا نون سازی کرانے کی کو شش کرتے رہے: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو میرے ساتھ ذاتی عناد تھا۔ یہ اپنی مرضی کی قانون سازی کرانے کی کوشش کرتے رہے۔ عمران خان صرف اپنا بیانیہ بنانے کیلئے یہ باتیں کر رہے ہیں۔ الیکشن کے بعد یہ کہیں گے کہ پی ٹی آئی جیت رہی تھی مگر دھاندلی ہوئی۔ یہ وہی پرانے حلقے ہیں جو 2018 ء میں تھے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سیٹ ٹو سیٹ بتا سکتا ہوں کہ ن لیگ جیت رہی ہے۔ ورکرز کا آپس میں جھگڑا ہو جاتا ہے یہ کوئی ایسی خاص بات نہیں۔ یہ کہنا کہ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اٹھایا جا رہا ہے ایسی کوئی بات نہیں۔ عمران خان اپنی تقاریر میں غلط بیانی کر رہے ہیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ شفاف انتخابات نہیں چاہتے۔ عمران خان کو مجھ سے ذاتی عناد تھا۔ شہزاد اکبر کے پاس 15 کلو ہیروئن کا تھیلا پہلے سے موجود تھا۔ پہلے اسلام آباد پولیس کو ورغلایا گیا۔ شہزاد اکبر کی کوشش تھی یہ تھیلا میرے سامان میں رکھا دیا جائے۔ پولیس نے جب یہ وزن نہیں اٹھایا تو پھر یہ معاملہ اے این ایف کے ساتھ کیا گیا۔ اے این ایف کے لوگ شامل تھے۔ وزیراعظم ہاؤس‘ سابق وزیراعظم خود اس انتقام میں ملوث تھے۔