• news

 زبانی جمع خرچ سے حالات نہیں بدلیں گے: چوہدری طاہر مجید 

شیخوپورہ(نمائند ہ خصوصی) انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ حکمران قوم پر احسان کریں اور مہنگائی میں خاتمہ کی خاطر موثر اقدامات کریں زبانی جمع خرچ سے حالات نہیں بدلیں گے عوام کو طفل تسلیاں دینے کی بجائے مربوط معاشی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے حالات کا تقاضا ہے کہ معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے جس کیلئے تمام سیکٹرز کو ساتھ لیکر چلا جائے، اپنے ایک بیان میں چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ خطہ کا معاشی استحکام بھی ناگزیر ہے جب تک خطہ کے تمام ممالک معاشی ترقی کے ایجنڈا کو ترجیح نہیں دیتے سرحدوں پر حالات باعث تشویش اور خدشات کا شکار رہیں گے، پاکستا ن خطہ میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ سمیت خطہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کی خاطر ہمیشہ کردار ادا کرتا آیا ہے، شدت پسندی و شر پسندی کے تدارک کی خاطر جو کردا ر پاکستان نے ادا کیا اور انسانیت دشمن عناصر کیخلاف جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں اسکی مثال نہیں ملتی ۔

ای پیپر-دی نیشن