• news

مریم نواز کا فقید استقبال نواز شریف سے محبت کا اظہار ہے: رفاقت علی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے جلسہ میں پی پی 140 کی تمام وارڈز ، تاجروں،وکلاء اور معززین کی شرکت نے واضح کردیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کی پالیسیوں ،قومی اداروںپر الزام تراشی پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہیں عوام کی طرف سے قائد نواز شریف کی صاحبزادی کا فقید المثال استقبال میاں نواز شریف سے محبت کا اظہار ہے ماضی گواہ ہے کہ شیخوپورہ کے عوام اورکارکنا ن نے ہمیشہ میاں نواز شریف ،میاںشہباز شریف ،میاں حمزہ شہباز ،مریم نواز شریف اور میاںجاوید لطیف سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اور آج بھی تاریخ دہرائی گئی اور کارکنان ،معززین شہر کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر نوا زشریف اور شہباز شریف کے بیانہ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرچکا ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ رام گڑھامیں ملک زاہد شفیق کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگوکرتے کیا اس موقع پر ملک عرفان اسلام، نبیل چودھری ، حافظ رضوان قادر ، میاں عرفان ،ٹیٹو ور ک سمیت کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر-دی نیشن