پی ٹی آئی کا اصل چہرہ کھل کر قوم کے سامنے آ گیا:عرفان الحسن بھٹی
سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو حکومت نے جو بجلی بل کی معافی دی تھی اس کی مخالفت کے بعد پی ٹی آئی کا اصل چہرہ کھل کر قوم کے سامنے آ گیا ہے،ایک طرف قومی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کااعلان کرتے ہیں تو دوسرے ہی لمحے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں حصہ لیتے ہیں اگر ان کے بقول قومی اسمبلی امپورٹڈ ہے تو کیا پنجاب اس اسمبلی کا حصہ نہیں ہے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا روشن گھرانہ پروجیکٹ عوام کا پروگرام ہے جس کے تحت مسلم لیگ ن کی حکومت نے فری بجلی کی شکل میںعوا م کو ریلیف دیا،یہ عوام کا حق ہے،عوام پی ٹی آئی کے دور حکومت کوکوس رہے ہیں جن کے آئی ایم ایف سے کئے گئے عوام دشمن معاہدوں کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے جن پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو اب مہنگائی محسوس ہو رہی ہے۔