فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں: عامرگیلانی
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) آئی ایل ایم ایجوکیشن گروپ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عامرعباس گیلانی نے کہا ہے پرائیویٹ سیکٹر نے جس طرح تعلیم کو عام کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اگر انہیں حکومتی سرپرستی حاصل ہوتی تو اس میں مزید نکھار آتا ILM گروپ پوزیشن ہولڈر کو لیکر اپنا نام بنانے کی بجائے غریب،نادار ،مستحقین طلباء وطالبات پر محنت کرکے انہیں معاشرہ کا مفید اور کار آمد شہری بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سرگودھاروڈ نزد سوئی گیس آفس ILM کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرزین احمد اشرفی، پروفیسرمحمدخالد ،ارسلان شکیل ، سید عمران علی شاہ ، عامرخورشید ، چودھری الیاس گجر ،حافظ محمد حسین بھٹی سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی عامرگیلانی نے کہاکہ ILM گروپ کے کیمپس متعدد اضلاع میں فروغ تعلیم کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں اور شیخوپورہ کیمپس کوتعلیم یافتہ،تجربہ کار اور قابل اساتذہ کی زیر نگرانی شروع کیاگیا ہے بچوں پر مکمل طور پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں کیونکہ گھریلو تربیت کیساتھ ساتھ ادارے کی تربیت بچوں ک ہمیشہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھاتی ہے ۔