• news

قومی مجرموں کا ٹولہ ملکی جمہوریت  کیلئے نیک شگون نہیں: عامر خان

 بھکھی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنماوٹائیگر فورس کے کپتان میڈیا کوآرڈینیٹرمرکزی انجمن تاجران عامر خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر حکومتی جماعتوں کے ارکان کی الزام تراشی سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے قومی مجرموں کا ٹولہ اقتدار پر قابض ہو کر انتقامی سیاست کا جو بیج بورہا ہے وہ ملکی جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، قوم آگاہ ہے کہ عمران خان ایک باکردار اور مخلص و محبت وطن لیڈر ہیں جنہیں ملکی اعلیٰ عدلیہ صادق و امین قرار دے چکی ہے، اپنے ایک بیان میںعامر خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی حکومتی تیاریاں دھری کی دھری رہ جائیں گی پی ٹی آئی کسی جمہوریت کش مذموم منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن