شیخوپورہ : عید الاضحی کے سلسلہ میں شہریوں کیلئے منڈی مویشیاں جانے کیلئے فری شٹل سروس شروع
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ راناشکیل اسلم نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو منڈی مویشیاں جانے کیلئے فری شٹل سروس مہیا کر دی ہے جو شہریوں کو شہر کے مختلف جگہ سے منڈی تک رسائی فراہم کریں گی اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے عید الاضحی کے موقع پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہیں جبکہ سبزیوں پھلوں مرغی کے گوشت انڈوں کی قیمتوں کے چارٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ منڈی مویشیاں میں شہریوں کے داخلے پر ماسک پہننے کی بھی پابندی لگائی گئی ہیں۔