• news

پاکستا ن خطہ میں پائیدار قیام  امن کا خواہاں ہے : اکرام حسین 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما ملک اکرام حسین دمن ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستا ن خطہ میں پائیدار قیام امن کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ سمیت خطہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کی خاطر ہمیشہ کردار ادا کرتا آیا ہے، شدت پسندی و شر پسندی کے تدارک کی خاطر جو کردا ر پاکستان نے ادا کیا اور انسانیت دشمن عناصر کیخلاف جدوجہد میں لازوال قربانیاں دیں اسکی دوسری کوئی مثال موجود نہیں جو پاکستانی عوام کے امن پسند اور انسانیت دوست ہونے کی واضح دلیل ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے انجمن غلامان مصطفی کے سابق سرپرست اعلیٰ الحاج ملک محمدبوٹا ڈوگر کی اقامت گاہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن