مونگی کے بیج پر کسانوں کو ملنے والی سبسڈی ابھی تک نہ مل سکی: اسلم شاہین
میانوالی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری اسلم شاہین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کوریلیف اور زراعت کو ملک میں بڑھانے کے بلند و بانگ دعوے تو کیے جا رہے لیکن کسانوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے مونگی کے بیج پر کسانوں کو ملنے والی سبسڈی ابھی تک نہ مل سکی صرف کسانوں کو حکومت کی جانب سے سبز باغ دکھائے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پچھلی بار گندم کی بوائی پر ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی دی گئی لیکن سینکڑوں کسانوں کے ٹوکن یہ کہ کر مسترد کر دیے کہ یہ زائد المیعاد ہو چکے جبکہ کسانوں نے چند روز قبل ہی کھاد خریدی تھی ۔انہوں نے کہاکسان اس وقت مہنگے داموں ٹیوب ویل کا پانی اور ہل چلانے پر مجبور ہیں جبکہ داودخیل کے کسانوں کی چھوٹی نہریں بھی بند کر دی جاتی ہیں اگر حکومت زراعت کے شعبے پر توجہ دے اور کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرے تو چند سال میںملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔