جگہ جگہ منڈیاں‘ بیوپاریوں نے شاہراہیں بلاک کر دیں
سرگودھا (نمائندہ خصوصی)سرگودھا میں عید کی تعطیلات کے ساتھ ہی بیوپاریوں نے جانوروں کی فروخت کے لئے اندرون شہر کا رخ کر لیاجگہ جگہ مویشی منڈیاں سجا کر بیوپاریوں نے شاہراہیں بلاک کر دیں جبکہ اندرون شہر منڈی میں چھوٹا جانور ایک ہزار اور بڑا جانور 25 سو کی مویشی پرچی نے خریداروں کو چکرا کر رکھ دیا اور فری فیس منڈی مویشیاں شہر سے باہر منتقل کر دی گئی۔ پراناپٹھہ منڈی چوک، کوٹ فرید روڈ،اقبال کالونی،فیکٹری ایریا، 49 ٹیل،گل والا،قینچی موڑ،سٹیلائٹ ٹاون سمیت جگہ جگہ مویشی منڈیاں سجا کر شاہراہیں بلاک کر دیں جبکہ اندرون شہر اور جھال پر قائم مویشی منڈیوں میں چھوٹا جانور ایک ہزار اور بڑا جانور اڑھائی ہزار کی مویشی خریدار پرچی نے خریداروں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ جبکہ سرگودھا انتظامیہ نے بغیر فیس سرکاری منڈی مویشیاں شہر سے باہر اجنالہ روڈ پر منتقل کر دی جس میں دوہرے معیار کے باوجود حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فری فیس پرچی مویشی منڈیوں کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔