کبڈی ایسوسی ایشن سمندری کے زیر اہتمام تھانہ چوک میں مظاہرہ
سمندری(نامہ نگار)کبڈی کے کھلاڑی وقاص گجر کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے خلاف کبڈی ایسوسی ایشن سمندری کے زیر اہتمام تھانہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کبڈی ایسوسی ایشن تحصیل سمندری کے صدر چوہدری عتیق گجرنے کبڈی کے کھلاڑی کے المناک قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کبڈی کھیل کو تحفظ دیا جائے تاکہ کبڈی کا کھیل تباہ ہونے سے بچ سکے انہوں نے کہا حکومت پنجاب بھر میں ہونے والے ہر کبڈی کے میچ ٹورنامنٹ کے دوران سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ کبڈی کا کھیل جاری و ساری رہ سکے اور پنجاب بھر کے عوام اس کھیل سے تفریح فراہم ہوتی رہے کیونکہ کبڈی پنجاب کا روائتی کھیل ہے جس کو دیہی سطح اور شہری علاقوں میں بھر پور پزائرئی حاصل ہے ۔