پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا:سید ندیم عباس
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار نے جمہوریت کو سبوتاژ اور قومی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، پاکستان کی ترقی کے عمل کو کمزور کرنے کیلئے جو آمرانہ اقدامات اٹھائے ان کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑا ہے آج یہ خود کو محب وطن قرار دیکر قوم کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کو عالمی سامراج کی مخالفت مول لیکر ایٹمی قوت بناتے ہوئے مسلم اْمہ کی ترقی کی بنیاد رکھی۔