• news

بھارت‘اتراکھنڈ میںتیز رفتار کار دریا میں گرنے سے 9 افراد ہلاک

لاہور (نوائے وقت رپورٹ)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کار دریا میں گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست اتراکھنڈکے ضلع نینی تال میں پیش آیا جہاں رام نگر کے علاقے میں ایک کار دریا میں جاگری جس میں 11 افراد سوار تھے۔اتراکھنڈ ڈیزاسٹر فورس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور دریا سے 9 نعشوں کو نکالا گیا جب کہ 2 کو زندہ بچالیا گیا۔پولیس کے مطابق کار سوار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور مرنے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ریسکیوکیے گئے افراد کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں بے قابو کار دریا میں جاگری اور اس میں پانی بھر گیا، مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد نعشیں ان کے علاقے میں روانہ کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن