• news

ہوٹل سے یوٹیلٹی سٹورز کا آٹا اور گھی برآمد‘ ریجنل منیجر معطل

ملتان (خبر نگار خصوصی ) ریجنل منیجر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملتان ریجن کاشف نواز نانڈلا کوکرپشن  کے الزامات پر معطل کردیا گیا ہے۔ ریجنل منیجر کا عارضی چارج زونل منیجر ملتان فیصل سلطان کو دے دیا گیا ہے۔ ہیڈ آفس نے اکاؤنٹ آفیسر بہاولپور کو انکوائری افسر مقرر کر کے رپورٹ مانگ لی ہے۔ مینیجر کی معطلی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گلگشت کالونی کے ایک ہوٹل کے خلاف کاروائی کے نتیجہ میں کی گئی ہے۔ اس کاروائی کے دوران ہوٹل سے یوٹیلیٹی سٹورز کے 173 بیگ سبسڈی آٹا اور3 سو سے زائد پیکٹ سبسڈی گھی برآمد کیا گیا تھا پولیس نے ہوٹل مالک کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔ہوٹل مالک کے مطابق اس نے یہ آٹا اور گھی مختلف شناختی کارڈز پر حاصل کیا ہے۔ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ایس او پی اور شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو کوئی چیز فروخت نہیں کرتے۔ ان کے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے۔ اگر کسی ہوٹل کے مالک نے اپنے ملازمین کے ذریعے یوٹیلیٹی سٹور سے سامان خرید کر کے اکٹھا کیا ہے تو اس میں ادارے کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن