قومی کرکٹرز کی کولمبو میں پریکٹس ‘مقامی مسجد میں نمازجمعہ ادائیگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کی کولمبو میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے پریکٹس‘تین روزہ پریکٹس میچ آج سے شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی بائولنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔ کوچز نے کھلاڑیوں کو خامیاں دور کرنے کیلئے مشورے دیئے ۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کولمبوکی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی مقامی مسلمان بھائیوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بھی بنوائیں ۔ اس دورا ن محمد رضوان نے مسجد میں درس بھی دیا اور اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی ۔