• news

اداروں میں کھیلوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں‘سائیکلنگ کوچ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سائیکلنگ ٹیم کے قومی کوچ سردار نزاکت نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اداروں میں کھیلوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ گزشتہ حکومت نے اداروں میں کھیلوں کی ٹیموں کو ختم کر کے کھلاڑیوں کو بے روزگار کردیا تھا اور آپ کی حکومت نے آتے ہی اعلان کیا گیا  تھا کہ اداروں میں کھیلوں کی ٹیموں کو ختم نہیں کیا جائیگا لیکن ابھی تک اداروںمیں کھیلوں کی بحالی کیحکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی میں بھی کھیلوں کی دوسری ٹیموں کیساتھ سائیکلنگ کی ٹیم کو ختم کیا گیا ہے۔ پاکستانی سائیکلسٹ نے بین الاقوامی سطح پر سائیکلنگ میں کئی میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر رکھا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں سائیکلنگ ٹیم کو بحال کریںتاکہ کھلاڑیوں کو روزگار کی سہولیات میسر ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن