پاکستانی سپورٹس وفد کی مہاتیر محمد سے ملاقات
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے نائب صدر سید فخر علی شاہ نے وفد کے ہمراہ مہاتیر محمد سے ملاقات کی۔ وفد میںپی ایف بی کے لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی، صدر ملائشین بیس بال ایسوسی ایشن سزالی حسین شامل تھے۔مہاتیر محمد جوکہ لنگوائی پارلیمنٹ کے ممبر، چیئرمین پرینڈا لیڈرشپ آف فائونڈیشن اور چیئرمین پیجائونگ پارٹی ہیں۔ یہ فائونڈیشن ملائشیا کی فیوچر لیڈرشپ فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔مہاتیر محمد پاکستان اور ملائشیا کے درمیان لنگوائی میں انٹرنیشنل بیس بال ایونٹس کے انعقاد میں مدد کریں گے۔انہوں نے سید فخر علی شاہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں بی ایف اے کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں لاہور پاکستان میں پاک ملائشیا وومین سیریز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور مستقبل میں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔