• news

قومی کھلاڑی علی شان نے مالی مشکلات کے باعث ہاکی کو خیر باد کہہ دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق نائب کپتان علی شان نے مالی مشکلات کی وجہ سے ہاکی کو خیر بادکہہ دیا،پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان نے کہا ہے کہ میری آٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں آئی گھر چلانامشکل ہوگیا ہے، مالی حالات کی پریشانی کے باعث ہاکی سے بریک لیا ہے،قومی کھلاڑی علی شان نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ڈیپارٹمنٹس بند کر دئیے تھے جس کے باعث حالات بگڑنا شروع ہوگئے، میں پی ایچ ایف سے آرام کا کہا تھا تاکہ اس دوران فیملی کیلئے کچھ کر سکوں، میری سوئی سدرن میں جاب تھی دیگر کھلاڑیوں کیلئے بہت مشکل ہو چکا ہے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز نے مجھے بلایا تھا میرے لئے اعزازئیے کا اعلان کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اعزازئیے کا اعلان ہوالیکن میرے جیسے اور بھی کھلاڑی ہیں۔ میں نے ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے میںایک پروفیشنل کھلاڑی ہوں، ملک کیلئے کھیلنا خواب ہوتا ہے یہ اعزاز ہے لیکن آپ نے اپنی فیملی کو بھی لے کر چلناہے، کھلاڑی کو گھر چلانے کیلئے پیسہ چاہئے جوکہ اس وقت نہیں ہے، بریک کے بعد جب بھی ہاکی ٹیم کو میری ضرورت ہوئی میں کھیلوں گا۔ میری اس وقت توجہ مسائل حل کرنے پر ہے وہ جب حل ہوں گے تو ضرور کھیلوں گا اور میری حکومت سے اپیل ہے کہ ڈیپارٹمنٹس بحال کریں اور نوجوان ہاکی کھیلنا نہ چھوڑیں۔

ای پیپر-دی نیشن