عید ، زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنایا جا ئے ، انتظامات کی نگرانی خود کرونگا: حمزہ شہباز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے عیدالاضحی پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے ضروری ہدایات جاری کردی ہیں اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور ہر ضلع کی انتظامیہ کو زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور جہاں بھی کمی کوتاہی نظر آئی تو متعلقہ افسروں کے خلاف ایکشن ہو گا۔ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدالاضحی پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے اور گلی محلوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس ضمن میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے کوآرڈینیشن اور جامع پلان کے تحت فرائض سرانجام دیئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے افسر عید الاضحٰی پر فیلڈ وزٹ کرکے صفائی پلان کا جائزہ لیں۔ عیدالاضحی پر کئے جانے والے تمام انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ عوام کو صاف ماحول اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات کا فی الفور ازالہ ہونا چاہئے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے عیدالاضحی پر صوبے کے سیاحتی مقامات خصوصا مری جانے والے سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ ہوٹلوں اور پارکنگ کی اوور چارجنگ روکنے کیلئے انتظامی افسر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کریں۔ اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں حمزہ شہباز نے امت مسلمہ بالخصوص اہل پاکستان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا حقیقی فلسفہ رضائے الٰہی کا حصول ہے بے سہارا و یتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے اور مخلوص خدا کی خدمت سے ہی اللہ تعالیط کی رضا حاصل ہوتی ہے اور یہی وہ عظیم پیغام ہے جو عید کی اصل روح ہے عیدالاضحیٰ پر صاحب حیثیت افراد کو اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو شریک کرنا چاہئے آج کا دن اپنی ذاتی کی نفی ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دینے کا درست دیتا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز نے امت مسلمہ بالخصوص اہل پاکستان کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا حقیقی فلسفہ رضائے الہٰی کا حصول ہے۔بے سہاراویتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے اور مخلوق خدا کی خدمت سے ہی اللہ تعالٰی کی رضا حاصل ہوتی ہے اور یہی وہ عظیم پیغام ہے جو عید کی اصل روح ہے۔عید الاضحی پر صاحب حیثیت افراد کو اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو شریک کرنا چاہیے۔ آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔