سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب دھماکہ، گارڈ زخمی، سینیٹر محفوظ رہے
کشمور (نوائے وقت رپورٹ) کشمور ڈیرہ بگٹی روڈ پر سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ ڈی سی ڈیرہ بگٹی ممتاز کے مطابق سینیٹر سرفراز بگٹی دھماکے میں محفوظ رہے، گارڈ زخمی ہو گیا۔ سینیٹر سرفراز بگٹی عید منانے ڈیرہ بگٹی آ رہے تھے۔