• news

 دو ہفتے قبل اغواءہونےوالی 19 سالہ طالبہ لاڑکانہ سے بازیاب 


لاہور(نامہ نگار) مسلم ٹاون انویسٹی گیشن پولیس نے دو ہفتے قبل اغواءہونےوالی 19 سالہ طالبہ حریم النساءکو بازیاب کرا لیا ہے۔ حریم النساءنے پڑھائی پر توجہ نہ دےنے پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر چھوڑا اور کالج سے داتا دربارچلی گئی۔جہاں نامعلوم خاتون اسے ورغلا کر لاڑکانہ لے گئی تھی۔ انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اور جدید ٹیکنالوجی سے لڑکی کو لاڑکانہ سے بازیاب کرایا۔ پولیس کی ٹیمیں بازیاب ہونےوالی لڑکی کو لاڑکانہ سے لاہور لارہی ہیں جبکہ نامعلوم خاتون کی تلاش سمیت تمام دےگرپہلوو¿ں پر تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن