عیدالاضحی دراصل جذبہ قربانی و ایثار کا نام ہے: قدیسہ شاہین
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ضلعی ناظمہ حلقہ خواتین تہمینہ عارف، سیکرٹری اطلاعات قدیسہ شاہین نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ایک مذہبی تہوار ہے لیکن دراصل اس جذبہ قربانی و ایثار کا نام ہے جس نے حضرت ابراہےم ؑ کو بیٹے کی گردن پر چھری رکھنے پر مجبور کر دیا ۔ اللہ تعالی ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔اس فریضہ کی اصل روح جانور کی قربانی میں نہیں بلکہ اللہ کی ہمہ وقتی اطاعت اور تسلیم و رضا میں پوشیدہ ہے۔عید الاضحی ہمیں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑکی جذبہ اطاعت و فرمانبرداری سے لبریز گفتگو یاد دلاتی ہے جو قیامت تک کے لئے مشعل راہ اور تسلیم و رضا کی یادگار مثال ہے۔