• news

 اسسٹنٹ کمشنر حافظ آبادنے مختلف علاقوں سے بارش کا پانی نکلواےا


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر کی ہداےت پر شہر بھر مےں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور بارش کے کھڑے پانی کو نکالنے کے سلسلہ مےں مختلف علاقوں کا دورہ کےا جہاں انہوںنے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ شاہراﺅں پر مختلف جگہوںپر کھڑے بارش کے پانی کو صاف کرواےا۔ اس دوران اے سی رب نواز نے مےونسپل کمےٹی کے عملہ کو ہداےت کی کہ وہ عےدالضحی کے پےش نظر شہر کی صفائی ستھرائی کے سلسلہ مےں اپنی تمام ترصلاحےتوںکو بروئے کارلائے اور جہاں پر بھی بارش کا پانی کھڑا ہے اسے فوری صاف کرواےا جائے تاکہ شہرےوں کو عےد کی موقع پر کسی بھی پرےشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 اسسٹنٹ کمشنر نے مزےد بتاےا کہ مےونسپل کمےٹی کے عملہ اور سےنٹری ملازمےن صفائی ستھرائی اور بارش کے پانی کو صاف کرنے کے لئے متحرک ہوچکے ہےں ۔

ای پیپر-دی نیشن