• news

ڈی پی او شےخوپورہ کی قےادت  مےں امن وامان کی صورتحال  برقرا رکھنے کےلئے فلےگ مارچ


شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)عید الاضحی اور 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شیخوپورہ پولیس نے شہر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شہر میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس ایلیٹ پولیس، ٹریفک پولیس، ڈالفن سکواڈ اور ریزرو پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا جبکہ فلیگ مارچ کی قیادت ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کی ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں آمن و امان کی فضا کو بہتر بنانا اور قانون کی بالا دستی کو قائم رکھنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن