• news

قربانی کا اصل فلسفہ تقویٰ ‘ اللہ کی رضا کا حصول ہے : غلام مرتضیٰ شازی 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ اسوہ حضرت ابراہیم ؑ کی پیروی کا اصل مقصد جانور ذبح کرنا ، نفسانی خواہشات کی تکمیل اور دکھلاوا نہیں بلکہ طلب رضائے الٰہی ہے، قربانی کے ذریعے انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، انبیائے کرام ؑ سے محبت، خلوص و ایثار کا جذبہ پراون چڑھتا ہے، قربانی کا اصل فلسفہ تقویٰ اور اللہ کی رضا کا حصول ہے اگر اسی جذبے سے قربانی کی جائے تو وہ بارگاہ الٰہی میں شرف قبولیت کی سند پاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا کہ قربانی کے ذریعے انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی عظمت، انبیائے کرام ؑ سے محبت،خلوص و ایثار کا جذبہ پراون چڑھتا ہےجوڑا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن