تحریک لبیک ہی ملک میں اسلامی نظام نافذ کر سکتی ہے: حاجی جاویداقبال
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک کے نامزد امیدوار حاجی جاوید اقبال (جھگیانوالے ) نے کہا ہے ہم اسلامی نظام کے نفاذ ، ملک سے سود سے پاک سرمایہ کاری ،عوام کو انکی دہلیزپر حقیقی ریلیف کی فراہمی ،پاک وطن کو اسلامی اور خوشحال ریاست بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں قوم نے دیکھ لیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عوام کو بیوقوف بناکر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں اور یہ کھیل گذشتہ 74 سالوں سے چل رہا اور کل تک ایک دوسرے کو سڑکوںپر گھسیٹنے والے آج اتحادی بن کر قوم پر حکمرانی کررہے ہیں عوام 17جولائی کو ”کرین“ پر مہریں لگاکر صرف ٹریلر دیکھائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے طارق روڈ ،جنڈیالہ روڈ ،جھگیاںمشین والی ،گھنگ روڈ سمیت دیگر مقامات پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عثمان جاوید ،عمر جاوید سمیت معززین کی بڑی تعداد موجودتھی علامہ سعد رضوی کے شیخوپورہ کے جلسہ میںبھی عوام کا جم غفیر خوش آمد ید کہے گا۔