• news

عوام کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں: ڈاکٹر قصیر نواز 


ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر قصیر نواز چن نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عوام کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ، عید الاضحی کے موقعہ پر میڈیکل سٹاف، نرسز و دیگر عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ کا سٹاف حسب روایت عید الاضحی کے موقعہ پر بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں مقامی صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔

ای پیپر-دی نیشن