ہرات میں سکیورٹی اہلکاروں کی بس پر فائرنگ، جھڑپ، ایک حملہ آور ہلاک
کابل (آئی این پی) افغانستان کے صوبہ ہرات میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی بس کو نشانہ بنایا، تاہم جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ صوبائی سربراہ برائے اطلاعات و ثقافت نعیم الحق حقانی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی منی بس پر حملہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ حملے میں کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان محمود شاہ رسولی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ہرات شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 4 میں ہوا۔