شہری نمکین گوشت و چکنائی سے پرہیز کریں، معدے پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں:ڈاکٹر اسرار الحق طور
لاہور(نیوز رپورٹر) ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن،پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ پہلے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد نمکین گوشت اور چکنائی سے پرہیز کریں،ذرا سی بے احتیاطی کے باعث پیچیدگیاں جنم لینے سے عید کی خوشیاں مانند پڑ سکتی ہیں لہذا ہمیں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور عام معمول کے مطابق گوشت کا سبزی کے ساتھ استعمال کرنا مفید ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسرار الحق طور نے لاہور جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ ون میں میڈیکل طلبا کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔