کرکٹ کو خیر باد کہنا چاہتا ہوں لیکن ریٹائر نہیں ہونے دیا جارہا : شاہد آفریدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کو خیر باد کہنا چاہتا ہوں لیکن مجھے ریٹائر نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔ پی سی بی کے بند کمرے میں بیٹھ کر کام نہیں کر سکتا، مجھے گراس روڈ پر کام کرنا پسند ہے، چیئرمین بورڈ اچھا کام کر رہا ہے تو اسے برقرار رہنا چاہیے، تنگ دستی کا شکار اور مستحکم کھلاڑیوں کو مالی امداد ملنی چاہیے۔ میں کشمیر میں ہونے والے ظلم کے خلاف ہوں، کشمیر ہمارے دل کے بہت قریب ہے، بھارتیوں کو صرف یہ پیغام ہے کہ کے پی ایل ٹو ہونے جارہا ہے، دعا ہے کہ کشمیر جلد آزاد ہو، کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔