ڈسکہ: صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل مساجد کے باہر پولیس اہلکار تعینات
ڈسکہ(نمائندہ نوائے وقت) مقامی انتظامیہ کی جانب سے ڈسکہ بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں عید کے اجتماعات کے موقع پر عیدگاہوں اور مساجد کے باہر پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے۔جبکہ میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی جانب سے شہریوں میں قربانی کے جانوروں کی باقیات ڈالنے کے لئے شاپنگ بیگز بھی تقسیم کیئے گئے ہیں اس کے شہر بھر میں سینٹری ورکر متعدد رکشہ جات میں چکر لگائیں گے تاکہ قربانی کے جانوروں کے باقیات فوری طور پر اٹھا کر مخصوص جگہوں پر پھینکی جائیں۔