پسے ہوئے طبقات کو خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے: ذوالفقار علی بھنڈر
کامونکی(نمائندہ خصوصی)عیدالاضحی خوشیوں، قربانی، ایثار اور محبت کا تہوار ہے،معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی عید کا فلسفہ ہے اور ہمارا خلاقی،قومی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے ذوالفقار علی بھنڈر،ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،صدر مسلم لیگ(ن) لائرز ونگ کامونکی چودھری نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ،نائب صدر ثمرہ ورک ایڈووکیٹ اور سماجی سیاسی رہنماء چودھری سلامت عباس کھوکھر نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔