حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے: صابر حسین بٹ
سوہدرہ( نامہ نگار)موجودہ حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے کیونکہ اس اقدام سے روزہ مرہ کی ہر اشیاء اس قدر مہنگی ہو گئی ہے کہ وہ عوام کی قوت خرید میں ہی نہیں رہی جس میں سبزیاں ،پھل، فروٹ، گوشت، آٹا،چاول، دالیں، چینی گھی، چائے اور ادویات شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے راہنما صابر حسین بٹ نے یہاں ورکروں سے ملاقات کے بعد مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔