• news

ضمنی الیکشن: صوبائی وزراء اویس لغاری‘ ملک احمد خان نے بھی استعفے دے دئیے


لاہور (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے صوبائی وزیر اویس لغاری نے بھی وزارت سے استعفیٰ د ے دیا۔ اویس لغاری نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔ اویس لغاری کے مطابق وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مستعفی ہوئے ہیں۔ وہ ملک اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بہتر مفاد میں دستیاب رہیں گے۔ وزیر قانون ملک احمد خان  نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملک احمد خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملک احمد خان جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن