• news

باغبانپورہ: پولیس کو شکایت کا شبہ، منشیات فروشوں کے ہا تھوں خاتون قتل


لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں منشیات فروشوں نے فائرنگ کر کے خاتون شبانہ کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا ہے۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ خاتون نے چند روز قبل پولیس کو ان کی شکایت کی تھی۔ خاتون کے قتل کے بعد اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر  مظاہرہ کیا ہے۔ ٹریفک رک گئی۔ قتل کی واردات کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ جس میں ملزم کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق ملزم اکرم نے فائرنگ کی، جس سے ایک گولی روبینہ کے سر میں لگی، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اعلی پولیس افسروں کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن