• news

بر طانوی فوج کی سپیشل ایئر سروس نے 54نہتے افغان قیدیوں کو قتل کیا ، بی بی سی 


لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی فوج کے سپپیل  ایئر سروس کے ہاتھوں سینکڑوں افغان قیدیوں کے ناجائز طورپر قتل کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک یونٹ نے 6 ماہ کے دورانیے میں 54 نہتے قیدیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سپیشل فورسز کے سابق سربراہ جنرل سر مارک نے قتل  کی تحقیقات میں تعاون سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے تبصرے سے گریز کیا جب تک الزام ثابت نہیں ہوتا۔ برطانوی ایس اے ایس یونٹ نے افغانستان میں زیرحراست اور نہتے افراد کو قتل کیا۔ ہلمند میں سینکڑوں غیر مسلح افراد کو قتل کیا گیا۔ ایس اے ایس کے سابق فوجیوں نے کہا کہ سپیشل فورسز کے رات کے حملوں میں غیر مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا۔ ناجائز قتل کے واقعات 2010-11ء میں پیش آئے جب ایک  یونٹ نے 6 ماہ کی مدت میں صوبے ہلمند میں زیرحراست قیدیوں کو قتل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن