• news

آرمی چیف نے حج کر لیا ، لو گوں نے سیلفیاں لیں ، کراچی کے بارش سے متا ثر ہ علاقوں کا فضائی جا ئزہ


 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  نے حج کی سعادت حاصل کر لی۔ اس موقع پر مسجد الحرام میں وہ لوگوں میں گھل مل گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے لوگوں کی کثیر تعداد ان کے اردگرد جمع  ہو گئے اور مصافحہ کرنے کے ساتھ  سیلفیاں بھی بنا رہے ہیں۔ آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا بھر پور اظہار کیا۔ پاکستانیوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو درازی عمر کی دعائیں بھی دیں جس پر پاک فوج کے سربراہ نے انہیں کہا کہ ملکی سلامتی، امن اور بقا کے لئے دعائیں کریں۔ دریں اثناء  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ریسکیو اور ریلیف کوششوں میں سول انتظامیہ کی  مدد کے لئے فارمیشن کے بروقت ردعمل کو سراہا۔ آرمی چیف کو کراچی کی سول انتظامیہ کی مدد کے لئے پاک فوج کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے کراچی کور کو شہریوں کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی میں بارشوں سے پید اہونے والی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کے اوپر پرواز کر کے بارشوں سے آنے والے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔  آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن