• news

سری لنکن کرکٹر پاتھم نسانکا کرونا  کا شکار، آئسولیشن میں بھیج دیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاتھم نسانکا کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔سری لنکن کرکٹ کے مطابق پاتھم نسانکا کا طبیعت ناساز ہونے کے بعد ریپڈ ٹیسٹ ہوا تھا، وہ آئسولیشن میں ہیں اور گال ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ کا یہ کہنا ہے کہ پاتھم نسانکا کی جگہ اوشادا فرننڈو کو پلیئن گالیون میں شامل کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دھن نجیا ڈی سلوا،جیفری ویندرسے اور اب آسیتھا فرنینڈو کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن