قومی خواتین کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے آئرلینڈ روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے آئرلینڈ روانہ ہو گئی،قومی خواتین سکواڈ بیلفاسٹ میں سیریز مکمل کرنے کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برمنگھم روانہ ہوگا،پاکستان ویمنز ٹیم سہ فریقی سیریز میں پہلا میچ 16 جولائی کو آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔ پاکستان، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں دو دو مرتبہ مدمقابل آئیں گی۔سیریز مکمل کرنے کے بعد قومی خواتین سکواڈ برمنگھم روانہ ہوگا جہاں وہ اپنا پہلا میچ 29 جولائی کو بارباڈوس کیخلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کے پول اے میں پاکستان کے علاوہ بارباڈوس اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔بیلفاسٹ میں سہ فریقی سیریز میں پاکستانی ویمنز ٹیم 6جولائی کوآسٹریلیا،19 جولائی کو آئرلینڈ،23جولائی کو آسٹریلیا اور24جولائی کو آئرلینڈ کیخلاف میچ کھیلے گی۔قومی ویمنز سکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)،ایمن انور،عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ(وکٹ کیپر)،ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل ،سعدیہ اقبال اورطوبیٰ حسن شامل ہیں۔